جبری برطرفیاں، صحافیوں کا آج پنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان۔۔ 34

جبری برطرفیاں، صحافیوں کا آج پنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان۔۔

پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری مختلف ٹیلی ویژن چینلز بشمول جی۔ این۔ این نیوز، 365 نیوز، نیو نیوز، آج نیوز، ایک نیوزسمیت دیگراداروں میں صحافی کارکنوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں تاخیر کو افسوسناک اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر، جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری واصف محمود کی جانب سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں درج بالا نیوز چینلز کے مالکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافتی اداروں سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی غیر قانونی چھانٹیوں کو فی الفور روکا جائے۔ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری صحافیوں کے اس معاشی قتل عام کے خلاف جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی کی کاروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی حکومت اور وزارت اطلاعات صحافیوں کی ان جبری برطرفیوں کا نوٹس لیں۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان کے ساتھ بھی مکمل اظہار یک جہتی کرتی ہے۔۔پریس گیلری کمیٹی تمام پارلیمانی رپورٹرز اور دیگر دوستوں کوجمعرات کے روز صوبائی اسمبلی کی کاروائی کے بائیکاٹ اور چینلز انتظامیہ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں