اپنی مرضی سے ادارہ چھوڑ رہے ہیں، جی این این میں جبری برطرفیاں جاری۔۔۔ 271

اپنی مرضی سے ادارہ چھوڑ رہے ہیں، جی این این میں جبری برطرفیاں جاری۔۔۔

جی این این میں برطرفیوں کا عمل رکا نہیں، ایک ہفتے سے جاری یہ لہر اب بھی برقرار ہے، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی ایس این جی ملازمین کو نکالنے کےبعد لاہور سے اب چار کیمرہ مین بھی نکالے گئے ہیں۔۔ پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد سے بھی ہفتہ کے روزڈی ایس این جی کے پانچ ٹیکنیشنز کو فارغ کردیا گیا۔۔ پپو کے مطابق اب اسلام آباد بیورو میں صرف دو انجیینئرز باقی رہ گئے ہیں ایک نوک میں رہے گا اور ایک ڈی ایس این جی میں۔باقی گاڑیاں پہلے سے ہی گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔۔۔ نکالے جانے والے ملازمین نے پپو کو بتایا کہ ایک فارم لاہور ہیڈآفس سے اسلام آباد بھیجا گیا تھا جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنی مرضی سے ادارہ چھوڑ رہے ہیں، جس کے بعد ان لوگوں سے سائن لئے گئے اور انگوٹھےبھی لگوائے گئے جب کہ صرف ایک سیلری دے کر انہیں فارغ کیا گیا۔۔�پپو کے مطابق جی این این کراچی بیورو کے 20 زائد ملازمین کو جبری برطرف کردیا گیا۔ برطرف ملازمین میں رپورٹر کیمرا مین، اسائمنٹ ایڈیٹر، الیکٹریشن، ڈرائیور، ایم سی آر اسٹاف، ڈی ایس این جی اسٹاف شامل ہیں، برطرف ہونیوالے ملازمین 25 نومبر تک نوٹس پیریڈ پورا کررہے ہیں۔۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جی این این میں کیش والوں کواکتوبرکی سیلری دے دی گئی ہے جب کہ اکاؤنٹس والوں کو پیرسولہ نومبر کو سیلری ٹرانسفر کردی جائے گی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں