پروگریسو گروپ کے زیر انتظام فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر تحریک کے تحت پریس کلب میں دسویں ہفتے احتحجاج کیا گیا۔پروگریسو گروپ کا احتجاج چیئرمین معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیز ٹو کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے نگران حکومت کے دور میں سابق صدر عامر میر جو اس وقت وزیر اطلاعات تھے نے انفارمیشن لیٹر دئیے تھے اس کے مطابق 7 مرلے کا پلاٹ دیا جارہا تھا ارشد انصاری جواب دیں سات مرلے کا پلاٹ پانچ مرحلے کس نے کروایا۔اس انفارمیشن لیٹر جو پنجاب حکومت نے دیا تھا کے تحت لیٹر ملنے کے بعد 15 دن میں روڈا ہیمنٹ پلان دینے کی پابند تھی اس کو کس نے رکوایا۔۔اس انفارمیشن لیٹر کے بعد 180 دنوں میں پلاٹ نمبر الاٹ ہونا تھا وہ کس نے رکوایا۔انفارمیشن لیٹر کی شق 9 کے مطابق پلاٹ کا قبضہ تین سال میں ملنا تھا یعنی آئندہ سال فروری میں فیز ٹو کے لوگ گھروں کی تعمیر شروع کر سکتے تھے؟ اس کا ذمہ دار کون کہ آج فیز ٹو کے ممبران وہ انگوٹھے لگارہے ہیں جو ساڑھے تین سال پہلے لگاچکے تھے۔۔ تین سال کا حساب ارشد انصاری صاحب دیں جس روڈا کے خلاف وہ خود احتجاج کر رہے تھے اور صحافیوں کے لئے نقصان دہ قرار دے رہے تھے آج وہ تین سال پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بجائے روڈا پر انگوٹھے لگوا رہے ہیں۔ اگر تین سال پہلے انفارمیشن لیٹر پر کاروائی نہ رکوائی جاتی تو آج لوگوں کو ان کے پلاٹوں کے قبضے مل رہے ہوتے۔فیز ون بی بلاک متاثرین اور ایف بلاک متاثرین کے مسائل پر بھی ممبران ارشد انصاری سے جواب مانگ رہے ہیں۔
130
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل