کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا اجلاس،تمام معطل ارکان کی رکنیت بحال۔۔۔ 80

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا اجلاس،تمام معطل ارکان کی رکنیت بحال۔۔۔

سی آر اے کی نومنتخب باڈی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج نومنتخب صدر احمد فراز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی آئندہ حکمتِ عملی اور نظم و ضبط کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں باڈی کی تقریبِ حلف برداری کے انعقاد پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر طے پایا کہ حلف برداری کی حتمی تاریخ کا اعلان جنرل سیکرٹری نعمان شیخ کی ادائیگیِ عمرہ سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اکثریتِ رائے سے یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ تنظیم کے تمام معطل شدہ ممبران کی رکنیت فوری طور پر بحال کر دی جائے۔ نومنتخب قیادت نے بحال ہونے والے اور دیگر تمام اراکین پر واضح کیا کہ تنظیم کی بہتری اور مضبوطی کے لیے "تنقید برائے اصلاح" کا خیر مقدم کیا جائے گا، تاہم سی آر اے کی باڈی یا کسی بھی ممبر کی ذات پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین میاں رؤف، جنرل سیکرٹری نعمان شیخ، سینئر نائب صدر حماد اسلم، نائب صدر احمر کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ جابر وقاص اور ممبران گورننگ باڈی عامر رانا، شاہزیب بھٹی، علی مرزا، قیصر افتخار اور جواد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں