پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کی موت کے الزام میں گرفتار ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔سنیچر کے روز ملزم کو سینئر سول جج نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کی استدعا کی گئی۔تاہم عدالت نے مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔خیال رہے کہ ملزم پہلے ہی پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل کر چکا ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگلی پیشی کے موقع پر ملزم کو تفتیش میں ہونے والے پیش رفت کی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے۔اس سے قبل گذشتہ پیشی کے بعد مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا ملزم اور مقتولہ کے شوہر کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور لے کر جایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ جلد ہی موصول ہو جائے گی، جس میں اس واقعے سے متعلق ملزم کے پولیس کو دیے گئے بیان کی تصدیق یا اس میں تضاد کے بارے میں بتایا جائے گا جو کہ اس مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
60
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل