پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے 92 نیوز کی اینکر پرسن ربعیہ احسن کے قتل پر گہرے دکھ ،افسوس اور اظہار مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نائب صدر خرم پاشا ، شیر علی خالطی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید ، خزانچی جواد گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے ربعیہ احسن کا قتل تحقیقاتی اداروں کے لئے ٹیسٹ کیس ہے ۔ صدر نعیم حنیف آور جنرل سیکرٹری قمرالزمان نے کہا کہ انوسٹی گیشن ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ربعیہ کے قتل کو کسی حادثاتی موڑ کی آڑ میں نہ چھپنے دے ۔ گھر میں بغیر لائسنس غیر قانونی اسلحہ کیوں لایا گیا اور میاں بیوی میں کسی ناچاقی جیسے خدشات و سوالات کا جواب اس کیس کی شفاف تحقیقات کے لئے ضروری ہے ۔
20
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل