92 نیوز کی مقتولہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کے بھائی اور مقدمے کے مدعی خرم احمد نے کہا ہے کہ وہ جلد مقدمہ واپس لے لیں گے۔سما سے گفتگو کرتے ہوئے خرم احمد کا کہنا تھا کہ مقدمہ کب واپس لیا جائے گا، اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتا سکتے۔ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں قتل اور ناجائز اسلحہ برآمدگی کی دفعات شامل ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں 92 نیوز کی خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ طلعت وحید کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کرنا ضروری ہے۔عدالت نے ملزم احسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کو عدالتی کارروائی کے بعد تھانہ صدر بیرونی منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دونوں میاں بیوی کےموبائل فونزکا فرانزک کروایاجائےگا۔
ربیعہ احسن کے بھائی خرم احمد، جو قتل کے مقدمے کے مدعی بھی ہیں، نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کی فیملی نے اس مقدمے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ، ان کی والدہ اور بہانھوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا، اس وقت وہ خود وہاں موجود نہیں تھے۔ تاہم ان کی والدہ اور بہن اسی گھر میں موجود تھیں۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گھر کا ملازم بھی کمرے میں موجود تھا۔خرم احمد کا کہنا ہے کہ ’انھوں (ملزم) نے مجھے (مدعی مقدمہ کو) بتایا ہے کہ وہ الماری سے کپڑے نکال رہے تھے، وہاں پستول پڑا ہوا تھا اور ملزم نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا ہوا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جو ربیعہ کی گردن کے قریب لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔انھوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو ان کی والدہ اور بہن نے بتایا کہ وقوعہ سے پہلے ’دونوں میاں بیوی کمرے میں گئے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ ان کے ساتھ صحن میں ہی موجود تھے اور دونوں کے درمیان بظاہر کوئی چپقلش نہیں تھی۔خرم احمد کا کہنا تھا کہ وہ ملزم احسن کو ’بہت اچھی طرح جانتے ہیں‘ اور وہ ایک ’شریف آدمی ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ملزم اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔خرم احمد کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس حکام نے انھیں بتایا تھا کہ ان کے پاس یہ گنجائش موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت مقدمہ واپس لے سکتے ہیں۔ن اس بات پر متفق ہیں کہ ربیعہ کی موت ’حادثہ ہے۔‘
7