پپو نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں جبری برطرفیوں کی جاری لہر میں اب جی این این بھی شامل ہوگیا ہے، پپو کے مطابق جی این این انتظامیہ نے بڑی تعداد میں ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ پپو کے مطابق جی این این کی ڈاؤن سائزنگ مہم میں کراچی بیورو بھی شکار ہوا ہے جہاں کراچی سے نشر ہونے والا واحد پروگرام بھی بند کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق جی این این کراچی بیورو میں چھانٹیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں پہلے مرحلے میں ڈی ایس این جی اسٹاف کے پانچ ملازمین سمیت کچھ ٹیکنیکل اسٹاف کو دائمی فراغت کا پروانا جارہی کردیا گیا ہےان افراد سے استعفوں پر دستخط بھی کروالئے گئے ہیں۔ کراچی بیورو سے نشر ہونے والا واحد پروگرام "عوام تو بولے گی" کو بند کر دیا گیا ہے اور اس کی پوری پروڈکشن ٹیم کو یک جنبشِ قلم فارغ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اگلے مرحلے میں کراچی بیورو سے اسائنمنٹ ایڈیٹرز، این ایل ایز اور رپورٹرز کو بھی نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا،کراچی بیورو میں اس وقت چھ سے سات رپورٹرز ہیں جنہیں کم کرکے دو سے تین کیا جائے گا۔ جس کے بعد کراچی میں GNN کا دفتر محض ایک نام کی حد تک رہ جائے گا۔ پپو کے مطابق لاہور سے بھی کری ایٹو کے چار، سیٹ ڈیزائننگ سے دو، کچھ ڈی ایس این جی اسٹاف، آفس بوائز، ڈرائیورز، سیکورٹی گارڈز کو فارغ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پپو نے یہ انکشاف کیا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے بھی جلد رواں ماہ برطرفیاں ہونگی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ نے ڈی ایس این جیز گراؤنڈ کردی ہیں اب صرف وی وی آئی پی جو کسی ٹآک شو میں گیسٹ ہونگے ان کیلئے ہی ڈی ایس این جی بھیجی جائے گی۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے لاہور بیورو سے کوئی ای این جی اور ڈی ایس این جی مووو نہیں کی گئی ہے۔
15
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل