نامور اداکارہ اور اپنے دور کی سپراسٹار ریما خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔نوے کی دہائی سے اپنے فنکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ریما خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ریما خان امریکہ منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں۔ تاہم اب وہ ایک بڑے اور اہم منصوبے کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔اس بار ریما خان معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کا نام ’پنچھی پیارے‘ رکھا گیا ہے۔وجاہت رؤف نے اس بڑی خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس منصوبے پر ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔فلم میں ریما خان کس کردار میں نظر آئیں گی اور کہانی کیا ہوگی، اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ تاہم ان کی واپسی کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
28
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل