پروگریسیو گروپ کا لاہور پریس کلب میں احتجاج نویں ہفتے بھی جاری۔۔۔۔ 23

پروگریسیو گروپ کا لاہور پریس کلب میں احتجاج نویں ہفتے بھی جاری۔۔۔۔

پروگریسو گروپ کی طرف سے لاہور پریس کلب میں احتجاج نویں ہفتے بھی جاری رہا۔ پروگریسو گروپ کا اجلاس چیرمین معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں فیز ٹو کے الاٹمنٹ لیٹر تحریک میں مطالبہ کیا گیا کہ صدر ارشد انصاری بار بار فیز ٹو پر موقف بدلنے اور ہر سال فیز ٹو کی مٹھائی باٹنے کا سلسلہ بند کریں۔ ساڑھے تین سال پہلے وہ جس چیز پر احتجاج کر رہے تھے۔ آج وہی انگھوٹے لگوانے کا کام وہ خود ہی کر رہے ہیں۔ سابق نگران صوبائی وزیر عامر میر کے خلاف جن اقدامات پر شور مچا رہے تھے آج دوبارہ ممبران سے دو ہزار روپے لے کر وہی کام کر رہے ہیں کیمونٹی سوال کر رہی کہ ساڑھے تین سال کیوں ضائع کئے۔فیز ون بی بلاک، سی بلاک اور ایف بلاک کے متاثرین 20 سال سے کاغذات ہاتھ میں پکڑ کر رو رہے ہیں ارشد انصاری آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ میں 13 یا 14 مرتبہ صدر بنا ہوں ان لوگوں کے مسائل کیوں حل نہیں ہوئے۔ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں پر آپ کئی سالوں سے سیاست کر رہے ہیں اس بارے میں وضاحت کر دیں گیٹ کیوں نہیں لگا۔صحافی سوال پوچھتے ہیں آپ فخر سے کہتے ہیں کہ میں ایک یونین کا سیکرٹری جنرل بھی ہوں تو تقریبا 12 اداروں میں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں