اے آر وائی ڈیجیٹل کا ملازمین کے لیے جامع طبی اور مالی تحفظ کا منصوبہ 253

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ملازمین کے لیے جامع طبی اور مالی تحفظ کا منصوبہ

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک جامع سہولتی منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق اس منصوبے میں ہیلتھ انشورنس، لائف انشورنس، حادثاتی کوریج اور ملازم کی وفات کی صورت میں اہلِ خانہ کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق اے سے ایف منصوبے میں ملازمین کیلئے چھ ہیلتھ پلان رکھے گئے ہیں، جس کے تحت سالانہ طبی کوریج چار لاکھ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے ہے۔۔ ہسپتال کے کمرے کے یومیہ اخراجات کی حد پلان کے مطابق 6,500 سے 65,450 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ زچگی کے معمول کے اخراجات کے لیے 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے، جبکہ سی سیکشن کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے 5 لاکھ 1 ہزار روپے تک کوریج درج ہے۔لائف انشورنس اور حادثاتی تحفظ بھی مختلف پلانز کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ لائف کور کی حد 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک بتائی گئی ہے، جبکہ اضافی حادثاتی کوریج 30 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک ہے۔ اس کے علاوہ ملازم کی دورانِ ملازمت وفات کی صورت میں اہلِ خانہ کو تین سال تک مالی معاونت دینے کا ذکر کیا گیا ہے؛ اس کی رقم بھی منتخب پلان کے مطابق مختلف ہوگی۔منصوبے کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ملازم کی وفات کی صورت میں خاندان کی مالی مدد جاری رکھنے کا انتظام بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ کے لیے بھی طبی اور مالی تحفظ فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں