فلم گھوسٹ اسکول کو عوامی نمائش کی مشروط اجازت۔۔۔
سندھ ہائیکورٹ نے فلم گھوسٹ اسکول کی عوامی نمائش کی مشروط اجازت دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جے جے سیماب گل و دیگر کی درخواست پر فلم "گھوسٹ اسکول" کی عوامی نمائش کی مشروط اجازت دے دی ہے۔فلم "گھوسٹ اسکول" کو وفاقی (سینٹرل) اور پنجاب سنسر بورڈز پہلے ہی نمائش کے لیے پاس کر چکے تھے لیکن سندھ سنسر بورڈ نے بغیر کوئی واضح وجہ بتائے اس کی سرٹیفکیشن روک دی تھی۔عدالت نے پہلے بھی بورڈ کو قانون کے مطابق ازسرنو فیصلہ کرنے اور فلم سازوں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کا حکم دیا تھا۔
50