3 نومبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہِ صحافت منانے کا اعلان۔۔۔ 16

3 نومبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہِ صحافت منانے کا اعلان۔۔۔

کراچی پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ کی زیر صدارت کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (APNEC) کا دو روزہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایف یو جے ایپنک کے یو جے کے قائدین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 3 نومبر سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ 3 نومبر 2007 کو آمر پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے آزاد میڈیا پر قدغن لگائی تھی، لہٰذا اسی مناسبت سے 3 نومبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہِ صحافت منایا جائے گا۔
احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے تحت 7 نومبر کو کراچی سے احتجاجی تحریک کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔کراچی یونین آف جرنلسٹس اور ایپنک کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر 24 گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا، جو 7 نومبر شام 4 بجے شروع ہو کر 8 نومبر شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ملک بھر میں میڈیا ورکرز کا جاری معاشی قتل عام، پیکا ایکٹ کے تحت بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، میڈیا بلیک آؤٹ، میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیاں، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اجلاس میں طے پایا کہ احتجاجی تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا، جس کے بعد کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اس سلسلے کا فیصلہ کن اور حتمی احتجاج اسلام آباد میں کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے ملک بھر احتجاجی تحریک کے حوالے سے کہا کہ آج میڈیا میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سنسرشپ نافذ ہے آئے روز میڈیا ورکرز کے خلاف پیکا جیسے کالے قانون کے تحت مقدمات اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے میڈیا ہاؤسز سے جبری برطرفیاں اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے مختلف شہروں سے بیورو افسز بند کرکے سیکڑوں میڈیا ورکرز کو بے روزگار کردیا گیا ہے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ دیا گیا ملک کے کئی حصوں میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے ایسی صورتحال میں پی ایف یو جے خاموش نہیں بیٹھ سکتی صدر پی ایف یو نے انسانی حقوق وکلاء تنظیموں مزدور یونینز اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 3 نومبر کو یوم سیاہ اور 7 نومبر سے کراچی سے شروع ھونے والی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی صحافت پر نہ پہلے اور نہ اب کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اپنے حقوق لیکر دم لیں گے ۔کےیوجے کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے مشاورتی اجلاس میں بھرپور شرکت پر ممبران کے یو جے اور ایپنک کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی سے شروع ھونے والی تحریک میں کراچی کے میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔مشاورتی اجلاس سے پی ایف یو جے اور ایپنک رہنماؤں سلیم شاید جاوید چوھدری مظہر عباس امتیاز خان فاران خورشید عباسی دارا ظفر عرفان علی ناصر حسین فرذانہ علی مجاہد بریلوی اکرم خان سراج احمد نعمت اللہ بخاری عمران جونیئر اختر شیخ مشتاق سہیل عامر شیخ آغا خالد لیاقت مغل جبار عبد الناصر محمد عبید اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ملک بھر میں جبری برطرفیوں بیورو افسز کی بندش کے نتیجے میں بے روزگار اور پیکا کے تحت درج مقدمات کا شکار میڈیا ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا گیا میٹرو ون کی بندش پر بے روزگار ھونے والے سیکڑوں ملازمین سے بھی اظہار یکجہتی اور چینل کی بحالی کےلئے جہدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں