صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول میں اہم پیش رفت،پانچ اکتوبرسے بائیو میٹرک کاآغاز۔۔ 13

صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول میں اہم پیش رفت،پانچ اکتوبرسے بائیو میٹرک کاآغاز۔۔

صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)، پنجاب جرنلسٹس ہاوسنگ فاونڈیشن (پی جے ایچ ایف) اورلاہورپریس کلب کےصدرارشدانصاری اورجنرل سیکرٹری افضال طالب کے مشترکہ اجلاس میں فیز ٹو کے ترقیاتی اور انتظامی امور سمیت بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں طے پایاکہ بروز سوموار5 اکتوبر سے صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کا بائیو میٹرک کا عمل شروع کیا جائے گا۔ بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے کے ساتھ ہی ممبران کو انفارمیشن لیٹرز جاری کرنے اور اقساط کے عمل کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔اجلاس میں روڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے بتایا کہ فیز ٹو میں پلاٹ رجسٹریشن فیس کی مد میں 50 ہزار روپے ممبران کو ادا کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے موقف اختیار کیا کہ صحافی برادری پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے، اس لیے اضافی مالی بوجھ کم سے کم رکھا جانا چاہیے۔مشاورت کے بعد طے پایا کہ فی ممبر 2 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے، جو انٹی میشن/الاٹمنٹ لیٹرز کی پرنٹنگ اور دیگر ضروری انتظامی امور کے لیے استعمال ہوں گے۔ممبران کے لیے بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بائیو میٹرک کے لیے ممبران کو اصل شناختی کارڈ، دو عدد تصاویر اور 2 ہزار روپے نقد روڈا آفس کے بینک کاونٹر پر جمع کروانا ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ممبران کی جانب سے پہلے جمع کروائے گئے فارم میں درج کوائف میں اب کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی۔ بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد ممبران اور ان کی فیملیز کو صحافی کالونی فیز ٹو چہار باغ جے بلاک کے مقام کا دورہ بھی کروایا جائے گا تاکہ انہیں مجوزہ رہائشی منصوبے اور موقع پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔اجلاس میں فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ حکام کے مطابق پہلے ترقیاتی منصوبہ تین سے پانچ سال میں مکمل کرنے کی بات کی گئی تھی، تاہم اب کوشش کی جائے گی کہ فیز ٹو کا ترقیاتی عمل دو سے چار سال میں مکمل کیا جائے۔ممبران فیز ٹو آن لائن بھی روڈا میں جس کی ویب سائیڈ rasta.ruda.gov.pk میں رجسٹریشن کروا سکیں گے ۔ممبران کے لیے بایﺅ میٹرک کے لئے روڈا آفس جانا لازمی ہوگا۔اجلاس کے شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کے معاملات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے تاکہ صحافی برادری کو ان کے پلاٹس کی فراہمی اور رہائشی منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں روڈا کے سی ای او عمران امین، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب، ڈپٹی ڈائریکٹر پی جے ایچ ایف و انفارمیشن اسد حسین، بریگیڈیئر (ر) بختیاراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، کرنل (ر)، محمد واصف ڈائریکٹر فنانس، سید ہبحان سبخانی ڈائریکٹر مارکیٹنگ، رانا شہر یارچیف انجینئر ریاض حسین، پبلک ریلیشنز آفیسر کرنل (ر) عابد لطیف سمیت دیگر متعلقہ افسران اور حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں