لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست میں سید شاکر علی شاہ کی زیرصدارت سورہ قمر کی آیات چار، پانچ اور صحیح مسلم کی حدیث 2282 کے موضوعات پر گفتگو کی گئی،نشست کے آغاز پر ناصر غنی نے تلاوت کی اور عندلیب اسد نے ہدیہ نعت پیش کیا، فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی،موضوع و حدیث پیش کی،فراز فاروقی نے نقابت انجام دی، شرکا نے کہا ارتقا فطرت کے بنیادی اجزائے ترکیبی کا حصہ ہے،دانائی و حکمت بھی ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی قرآن حکیم کی صورت اپنی تکمیل کو پہنچی،جس نے اس کی حقانیت کو تسلیم کیا اس کے ایمان کو اس حکمت بالغہ نے جلا بخشی اور اس کا علم نور بن کر دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ٹھہرا، سجاد اعوان نے مرحومین ارکان پریس کلب کیلئے دعائے مغفرت کی، شمس الحق قذافی، عارف میاں، محمد شہزاد،شیخ آفتاب حنیف،شبیر صادق،زاہد علی شاہ،شہباز ملک،زاہد عباس،غلام زہرا،جاوید ہاشمی اور حامد نواز نے شرکت کی۔
41
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل