کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے معزز اراکین کو سال 2026 کی سالانہ رکنیت فیس فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ یونین کے مطابق سالانہ فیس کارڈ سمیت 350 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2026 ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ اراکین اپنی سالانہ فیس یونین کے خازن محمد ناصر کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ فیس ایزی پیسہ نمبر 03342117989 کے ذریعے بھی ادا کی جا سکتی ہے۔یونین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سالانہ فیس مقررہ مدت کے اندر جمع کرانے والے اراکین ہی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے، اس لیے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی واجب الادا فیس جمع کرا دیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے ممبرشپ کارڈز کے اجرا کا عمل بھی جاری ہے۔ ایسے اراکین جنہیں تاحال پی ایف یو جے کا کارڈ موصول نہیں ہوا، انہیں متعلقہ ذمہ داران سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے تمام ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ سالانہ فیس کی ادائیگی اور رکنیت کارڈ کے حصول کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کرلیں تاکہ ووٹر لسٹ میں شمولیت سمیت یونین کی دیگر رکنیتی سہولیات سے استفادہ کیا جا سکے۔
15
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل