لاہور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا۔۔۔ 30

لاہور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا۔۔۔

لاہور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی پروقار تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی شرکت کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی ترقی، کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور حکومت و صنعت کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی ترقی اور اس سے وابستہ کاروباری افراد کے مسائل کے حل کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان مؤثر رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ایسوسی ایشن کی جائز تجاویز اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین لاہور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ادیان صادق لون نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی قیادت صنعت کو درپیش مسائل کے حل، باہمی اتحاد اور حکومت و متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔تقریب میں نومنتخب صدر چوہدری نثار صدیقی، نائب صدر شعیب غنی، جنرل سیکرٹری عمران حمید، فنانس سیکرٹری مہوش خان، انفارمیشن سیکرٹری سیف اللہ جبکہ ایگزیکٹو ممبران محمد اعجاز، محسن صدیقی، بلال بٹ اور اطہر حسین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔نومنتخب باڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کو مزید منظم، مضبوط اور فعال بنایا جائے گا جبکہ انڈسٹری سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔نومنتخب قیادت نے کہا کہ ایسوسی ایشن حکومت، متعلقہ سرکاری اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز، اشتہاری کمپنیوں اور انڈسٹری کے نمائندگان کے ساتھ مثبت اور تعمیری رابطے کو فروغ دے گی تاکہ آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ کے شعبے کو مزید مستحکم، شفاف اور کاروبار دوست بنایا جا سکے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کہا کہ اتحاد، شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور باہمی تعاون کو ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔نومنتخب باڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور صوبائی وزیربلال یاسین کا تقریب میں شرکت اور آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں