کراچی میں کارپینٹر نے نجی ٹی وی چینل کے خاتون اینکر سے زبردستی شادی کرلی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا الزام، پولیس نے بیوی کی ایف آئی آر پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔۔کراچی میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو بلیک میل کرنے، غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے اور زبردستی شادی پر مجبور کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والے خاتون اینکر کے شوہر اور کارپینٹر محمد شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈیفنس تھانے میں درج مقدمہ نمبر 775/2026 مورخہ 23 ستمبر 2026 کے مطابق مدعیہ کا نام ثناء عارف زوجہ محمد شہزاد درج ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ثناء عارف نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد شہزاد ان کے دفتر میں بطور کارپینٹر کام کرتا تھا، جہاں دونوں کی جان پہچان ہوئی۔مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں ردوبدل کرکے انہیں بلیک میل کرنا شروع کیا اور شادی نہ کرنے کی صورت میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔خاتون اینکر کے مطابق ملزم انہیں مسلسل ہراساں کرتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا صورتحال سے پریشان ہوکر انہوں نے چینل انتظامیہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا۔ایف آئی آر میں مدعیہ کا نام ثناء عارف زوجہ محمد شہزاد درج ہونے کے باعث یہ امر بھی سامنے آیا ہے کہ کارپینٹر محمد شہزاد خاتون اینکر ثناء کے شوہر ہیں جبکہ مقدمے کے متن میں شادی کے حوالے سے دباؤ اور دھمکیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔پولیس نے بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کے شوہر محمد شہزاد کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
51
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل