پروگریسو گروپ کی 'فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر دو تحریک' کا تیسرا ہفتہ۔۔۔۔۔۔ 44

پروگریسو گروپ کی ‘فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر دو تحریک’ کا تیسرا ہفتہ۔۔۔۔۔۔

لاہور پریس کلب میں پروگریسو گروپ کا احتجاجی اجلاس چیرمین معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلب میں فیز ٹو کے ممبران کو فوری طور پر الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جائیں۔ ان کو فیز ٹو کی کہانیوں میں نہ الجھایا جائے۔ صدر ارشد انصاری ممبران کو نئی نئی کہانیاں سنانے سے باز رہیں فیز ٹو کی زمین کے حصول کے لیے ممبران کی فہرست کی منظوری اور روڈا کی طرف سے ترقیاتی کام شروع کرنے پر وہ تین سال سے پریس کلب میں مٹھائیاں بانٹ چکے ہیں اس کے ڈھول وہ دوبارہ بجانے سے باز رہیں۔فروری 2026 میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کا وعدہ کیا گیا تھا اس کو پورا کیا جائے۔پروگریسو گروپ کے اجلاس میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور الاٹمنٹ لیٹرز کی فوری تقسیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ تین سال سے ممبران کی تضحیک کرکے ان کے نام نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے اور سکروٹنی کے نام پر فیز ٹو اور سنئیر ممبران کے نام شامل کرنے کی شدید مذمت کی گئی صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری افضال طالب ممبران سے معافی مانگیں۔اجلاس میں کالونی کے بی بلاک، ایف بلاک کے متاثرین کے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے صحافیوں کو بے روزگار کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ ارشد انصاری پریس کلب کے صدر اور ایک پی ایف یو جے کے سیکرٹری مالکان کو خوش کرنے کے لئے بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں