سندھ کے صحافیوں کی سہولت کے لیے ’جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک‘ قائم۔۔۔ 37

سندھ کے صحافیوں کی سہولت کے لیے ’جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک‘ قائم۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے صحافیوں، میڈیا پرسنز اور پریس کلبز کو درپیش مسائل کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے "جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک" قائم کر دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ڈیسک ہیڈکوارٹر کراچی میں فوری طور پر فعال ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انفارمیشن (ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس) بی ایس-19 محمد طارق امام کو ڈیسک کا کوآرڈینیٹر، ڈائریکٹر انفارمیشن (پریس انفارمیشن) بی ایس-19 عبدالماجد خان کو فیسیلیٹیشن آفیسر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس) بی ایس-18 محمد صابر کاکا کو رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈیسک صحافیوں کو مالی معاونت اور طبی ہنگامی معاملات سے متعلق درخواستوں کی کارروائی میں سہولت فراہم کرے گا، موصولہ کیسز کو متعلقہ قواعد و دستیاب فنڈز کے مطابق پراسیس کرے گا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے گا۔ اس کے علاوہ تمام درخواستوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا اور پیش رفت سے متعلق مجاز اتھارٹی کو رپورٹس پیش کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن اپنے اپنے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس میں بھی اسی فارمیٹ کے مطابق فیسیلیٹیشن ڈیسک کے لیے افسران نامزد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں