کے یوجےدستور کا پلاٹوں کی قرعہ اندازی پر خراج تحسین۔۔ 35

کے یوجےدستور کا پلاٹوں کی قرعہ اندازی پر خراج تحسین۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کراچی پریس کلب میں نصراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور آج ٹی وی سمیت کئی میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،کے یو جے دستور کی مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کے نئے ممبران کو ہاکس بے اسکیم 42 میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کرنے کے فیصلے کو سراہا۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری اسلم خان ، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع ، خازن عمران ایوب ، ارکان مجلس عاملہ سمیت سابقہ صدور اور سیکرٹریز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، کے یوجے دستور کے صدر نصراللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہاکس بے اسکیم 42 میں پلاٹس کی الاٹمنٹ صحافی برادری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جو ڈیموکریٹس پینل کے منتخب کردہ کلب کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ، کے یو جے کے سیکریٹری ریحان خان چشتی نے کہا کہ چار سو گز کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے پی سی قیادت کی ممبران سے وابستگی کا ثبوت ہے،اجلاس میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ماضی کی طرح پریس کلب انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں