معمررانا کی اہلیہ نے عدالت سے خلع لے لی۔۔۔۔ 22

معمررانا کی اہلیہ نے عدالت سے خلع لے لی۔۔۔۔

معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے عدالت کے ذریعے خلع لے لی۔لاہور کی فیملی کورٹ نےمہنازمعمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، کیس کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی،جہاں مہناز معمر رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے،مہناز نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ معمر رانا شراب نوشی کے بعد تشددکا نشانہ بناتے اورگالی گلوچ کرتے ہیں، متعدد مرتبہ انہوں نے بیٹیوں کے سامنے بھی شراب کے نشے میں دھت ہو کر گالیاں دیں، جس سے بیٹیوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ادکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی معمر رانا کے ساتھ 24 اکتوبر 1998کو شادی ہوئی تھی، ان کی 2 بیٹیاں ہیں، معمر رانا گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتے، اہل خانہ نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانےکی متعددکوششیں کیں، مگر انہوں نے علاج کرانے سے انکار کردیا۔مہناز کا مؤقف تھا کہ 28 سال گزرگئے، اب وہ ان حالات میں شوہر کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتیں۔ فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔معمر رانا اس سے قبل ایک انٹرویو میں اہلیہ سے صلح کی امید ظاہر کرچکے تھے،اداکار کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا رشتہ ختم ہو۔واضح رہےکہ معمر رانا نے 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی،دونوں کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں، یوں اداکار کی ازدواجی زندگی کا تقریباً 28 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں