اسلام آباد کے نیوزچینل سچ ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ندیم رضا نے استعفا دے دیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم رضا اور سچ ٹی وی کی انتظامیہ کے درمیان اختلافات شدید نوعیت کے ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دونوں کا ساتھ چلنا دوبھر ہوگیا تھا۔۔پپو کے مطابق ندیم رضا ایک پروفیشنل ڈائریکٹر نیوز ہیں لیکن انہیں آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جارہا تھا، پپو کا مزید کہنا ہے کہ ندیم رضا کو سچ ٹی وی میں جب محسوس ہوا کہ ان کا بیٹھنا فضول ہے تو انہوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج ہی سچ ٹی وی کےتمام آفیشل گروپس بھی چھوڑ دیئے ہیں۔۔ پپو کےمطابق ندیم رضا کو سچ ٹی وی کے نام پر ہونے والی “پیداگیری” اور کرپشن سے متعلق متواتر اطلاعات بھی مل رہی تھیں، خاص طور سے او ایس آر میں پرانے نمائندوں کو فارغ کرکے بھاری رقم لے کر نئے نمائندوں کو رکھا جارہا تھا جنہیں اسکرین پربولنے کی تمیز کیا ہوتی انہیں خبر بنانے کا بھی سلیقہ نہیں تھا۔۔
