سینئر اداکار راشد محمود سے پی ٹی وی کو معذرت بارہ ہزار روپے میں پڑ گئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار راشد محمود نے محرم الحرام میں پی ٹی وی پر میر انیس کا مرثیہ پڑھا تھا۔۔۔ پی ٹی وی کی روایات ہے کہ مرثیہ یا مجالس پڑھنے کا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔۔ علامہ طالب جوہری مرحوم نے بھی کبھی مجلس پڑھنے کے پی ٹی وی سے پیسے نہیں لئے تھے۔۔۔ راشد محمود صاحب کا مرثیہ پڑھنے کا پی ٹی وی کے اکاونٹس کے شعبے نے غلطی سے چھ سو بیس روپے کا چیک بنادیا جو انہیں دیا بھی گیا۔۔جس پر سینئر اداکار نے احتجاج کیا اور کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار کو مرثیہ پڑھنے کا اتنا کم معاوضہ دے کر ان کی چالیس سالہ خدمات کی توہین کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئندہ کبھی پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان بھی کردیا۔۔پپو کے مطابق ان کا اعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لئے معذرت کی جس کی تصدیق سینئر اداکار نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں بھی کی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی وی نےمعذرت کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر بارہ ہزار روپے بھی دیئے تاکہ معاملہ ختم ہوجائے۔۔جسے خفیہ رکھا جارہا ہے۔۔ لیکن پی ٹی وی لاہور کے ذرائع تصدیق کررہے ہیں کہ یہ معاملہ معافی تلافی پر نہیں بلکہ مزید پیسے دینے پر ٹھنڈا ہوا ہے۔۔ اگر سینئر اداکاراس پر اپنا موقف دینا چاہیں تویہ معاملہ مزید کلیئر ہوجائے گا۔۔

