psl V ki takreeb ke meeban ne shadi karli

پی ایس ایل فائیوکی تقریب کے میزبان نے شادی کرلی۔۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے شادی کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے نکاح کی تصویریں شیئر کیں جس میں انہوں نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔احمد گوڈیل نے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ ’2020 میں کہ جب ہر بری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرا احمد گوڈیل سے انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔اداکارہ نے صنم بلوچ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو خوبصورت لوگ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے میں ج±ڑ گئے۔‘صنم بلوچ نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو آباد رہو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں