mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مریدعباس کے قاتلوں کا صلح کے لئے دباؤ۔۔

مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ میں قاتلوں سے مرید عباس کے قتل کا ہرگز سودا نہیں کرسکتی۔اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملزم عاطف زمان کی جانب سے مل بیٹھ کر بات کرنے کا کہا گیا ہے اور کہا ہے کہ عادل زمان پر کیس ثابت نہیں ہوسکتا، ضمانت مل گئی ہے۔زارا عباس نے کہا کہ ملزم عاطف زمان کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کیس طویل عرصے تک چل سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کیس جتنا بھی طویل چلےمیں مکمل طور پر پیروی کروں گی، مجھے عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے، ہر فورم پر لڑوں گی۔زارا عباس نے مزید کہاکہ قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں، باقاعدگی سے پیش ہوں۔

1

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں