bilawal bhutto ne sahafi ko jawab dedia

بلاول بھٹو نے صحافی کو لاجواب کردیا۔۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔لاہور میں ایک صحافی نے پی پی چیئرمین سے پوچھا کہ آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟اس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ یہ سندھی ثقافت نہیں بلکہ ملتانی اجرک کا ماسک ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلاول بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت  دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مقامی صحافی نے سوال کرتے ہوئےکہا کہ  آپ نے سندھی ثقافت کا ماسک لگایا ہوا ہے؟اس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ یہ سندھی ثقافت نہیں بلکہ ملتانی اجرک کا ماسک ہے۔صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تو آپ کے دوسرے سوال کا جواب تھا آپ کا پہلا سوال تو میں بھول ہی گیا۔اس پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں