aaj tak kisi ne ghalat kam ki peshkash nahi ki

ویناملک اب نجومی بن گئیں۔۔

اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہیں۔پاکستانی سیاست ، حالات حاضرہ پر دلچسپ تبصرے اور اپنا موقف پیش کرنے والی اداکارہ، ماڈل، میزبان اور پیروڈی کوئین وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آئندہ پنچ سالوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب ہی کو حیران کر دیا ہے۔وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائنہ پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آئندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔وینا ملک نے مزید کہا ہے کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے، وینا ملک نے پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی کو رکھا ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں