شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان کی واپسی ہوگئی وہ جلد زارا نور عباس کے ساتھ ایک ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے ،یہ ٹیلی فلم عیدالضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی تاہم اس ٹیلی فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیاہے ۔ فیروز خان اور زارا نور عباس کے علاوہ صبا فیصل ،جاوید شیخ اور فرحان علی آغا بھی اس ٹیلی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ یادر ہے کہ فیروز خان نے 7مارچ کو یہ کہتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ وہ اب اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کریں گے ۔

Facebook Comments
