gumra kun mawad ki rok thaam

ٹک ٹاک خواتین اسٹارز ٹارگٹ کیوں؟؟

چند دن قبل معروف ٹک ٹاک سٹار ” مناہل ملک “ کی قابل اعتراض تصویر لیک ہوئی تھی جس نے ہر کسی کو سکتے میں مبتلا کر دیاہے اور اس کے بعد مناہل ملک کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے گولیاں کھاتے ہوئے دھمکی بھی دی تاہم اب ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی مبینہ فحش تصاویر لیک ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر لوگ اپنی ویڈیوز بنا کر ٹیلنٹ لوگوں کو دکھاتے ہیں جو کہ بیشتر لوگوں کا ذریعہ معا ش بھی بنا ہے اور شہرت بھی ملی تاہم اس کے کئی نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کے بعد اب ٹک ٹا ک سٹار ” ثناءشیخ ‘ کی بھی مبینہ طور پر فحش تصاویر لیک ہو گئیں ہیں اور اس حوالے سے ٹویٹر پر ہنگامہ سا بھی برپا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ثناءشیخ کی مبینہ فحش تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تصاویر اپنے موبائل سے خود برہنہ حالت میں بنائی ہیں تاہم یہ کس طرح لیک ہوئیں اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے اور نہ ہی ٹک ٹاک اداکارہ کی جانب سے کوئی تردید کی گئی ہے ۔ دوسری  جانب ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فحش تصاویر جعلی ہیں۔انسٹاگرام پر جنت مرزا نے کہا کہ پہلے ان کا گانا آرہا تھا تو اکاؤنٹ ہیک کرلیا پھر جس دن گانا آیا اس دن اکاؤنٹ کو بین کروادیا۔ اب فلم آرہی ہے تو تصاویر فوٹو شاپ کرکے لگائی جارہی ہیں۔ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر پکچرز لگا رہے اسی کی عزت کا خیال کرلو۔۔جنت مرزا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں، تاکہ وہ حاسد لوگوں کا مقابلہ کرسکیں۔جنت مرزا نے اپنی 2019 میں وائرل ہونے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہیں یہ تصاویر لگا کر شرمندہ کیا گیا اور اب دوبارہ ان کا کسی اور لڑکی سے چہرہ بدل کر گندا کیا جارہا ہے۔ٹک ٹاک گرل نے کہا کہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو جو بھی ان کا نام لے کر شیئر کرے گا وہ خود اس کے انجام کا فیصلہ کریں گی، ” میرا اللہ جانتا ہے میں کیسی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں