news channel ka pehla entertainment icon award

10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان۔۔

لاہور میں نیوز چینل 24 کی بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نیوز چینل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرے میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، پی ایف یو جے کے سیکرٹری رانا عظیم سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد، خواجہ سلمان رفیق اور جماعت اسلامی کے سلمان بلوچ بھی اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے۔اپنے خطاب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پہلے میر شکیل الرحمٰن کو 4 ماہ سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے، پھر نیو نیوز اور رنگ ٹی وی کو بند کیا گیا، اب چینل 24 کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اب جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکر ٹری رانا عظیم نے10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ میڈیا کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، صحافتی اداروں کو بند کرکے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ میڈیا ہاؤسز کو بند نہیں ہونے دیں گے، آزادی صحافت کے لیے ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں