Channel 24 news Female reporter

24 نیوز کی خاتون رپورٹر یرغمال،سرکاری اہلکاروں کی بدسلوکی

24 نیوز کی خاتون رپورٹر یرغمال،سرکاری اہلکاروں کی بدسلوکی

Channel 24 news Female reporterچیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتار ی کے بعد انہیں وی آئی پی پروٹوکول دینے کی ویڈیو بنانے پر 24 نیوز کی خاتون رپورٹرکو ظفرحجازی کے بیٹے اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بازو سے پکڑ کرگالیاں دیں جبکہ خاتون رپورٹر سے زبردستی سفید کاغذ پر دستخط کرائے گئے۔ رپورٹر کا موبائل فون ضبط کر لیا جب کہ ایک مرد صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار ہونے والے ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کو ایف آئی اے نے وی آئی پی پروٹوکول دیا۔ اس موقع پر چینل24کی خاتون رپورٹرصبا نے ظفرحجازی کوپروٹوکول دینے کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں جس پر مذکورہ خاتون رپورٹر سے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے بدسلوکی کی اور ظفرحجازی کے بیٹے نے بھی طیش میں آکر صحافیوں کو گالیاں دیں۔ خاتون رپورٹر کو بچانے کی کوشش پر ظفرحجازی کے بیٹے نے ایک صحافی عرفان ملک کی بھی پٹائی کردی۔ خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہرتنویر نے میرے ساتھ نارواسلوک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے نے ظفرحجازی کی تصویر بنانے پرمجھے بازو سے پکڑا، مجھ سے کہا گیا کہ آپ ہمیں لکھ کر دیں گے آپ نے عملے کو نہیں بتایا کہ آپ صحافی ہیں اور آپ زبردستی ہسپتال کے اندر گھسیں مگر میں نے سفید کاغذ پر لکھا کہ میرا نام صبا ہے اور میرا تعلق 24نیوز سے ہے میں نے ظفر حجازی کی تصویر بنائی اور حکام نے مجھ سے تصاویر ڈیلیٹ کرادیں مگرسول کپڑوں میں موجود ایف آئی اے اہلکار اور ڈاکٹر نے کہا کہ یہ نہیں لکھو تم سے جو ہم نے کہا ہے وہ تحریر یہاں پر لکھو۔ صحافی عرفان ملک کا کہنا ہے کہ ظفرحجازی کے پروٹوکول کی ویڈیو بنانے پرتشدد کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ خاتون رپورٹرصبا کو ظفرحجازی کے بیٹے اور طاہرتنویر نے یرغمال بنایا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں