hamesha media ki azaadi keliye kaam kia

ہمیشہ میڈیا کی آزادی کیلئے کام  کیا، سعید غنی۔۔

 وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے ہمیشہ میڈیا اورصحافیوں کی آزادی کے لئے کام کیاہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ہیں اور صوبہ سندھ بھی پاکستان میں ہے اس لئے اگر وہ کراچی آئے ہیں تو ان کا اپنا صوبہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ انہیں کراچی آتے رہنا چاہیے۔ امن و امان کاایشو خالص صوبائی معاملہ ہے اور سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔  پیپلز پارٹی کا کوئی عہدیدار یا ذمہ دار اگر کسی جرائم میں ملوث ہوا تو  پیپلز پارٹی یا سندھ حکومت ہرگز اس کے ساتھ نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ساتھ اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صدر کراچی پریس کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد،  نائب صدر رشید میمن، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف،  ارکان گورننگ باڈی نواب قریشی، شازیہ حسن،  شعیب احمد،  شمس کیریو، رانا جاوید، نورمحمد کلہوڑو، سابق صدر امتیاز فاران، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، ایچ ایم خانزادہ و دیگر نے صوبائی وزیر کی پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے اس موقع پر کہا کہ سعید غنی کراچی پریس کلب کی فیملی کاحصہ رہے ہیں۔ سعید غنی اور پیپلزپارٹی حکومت نے ہمیشہ کلب کوسپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ میں بھی اضافے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ساتھ ہی صحافیوں کی کالونی کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعید سربازی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کو ایل ڈی اے میں ملنے والے پلاٹس پر پھر بھی کام ہورہا ہے لیکن ایم ڈی اے افسران تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لئے ہمیں کوئی ریسپانس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے میں ایل ڈی اے کی طرز پر ارکان کے 20 اور سندھ حکومت کے 80 فیصد کے فارمولے پر تاحال کوئی کام نہیں ہورہا ہے اس لئے ہماری آپ سے استدعا ہے کہ اس معاملہ کو فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 700 نئے ممبران کے پلاٹس کی سمری بھی منظور کروائی گئی ہے اور اس کے لئے زمین بھی مختص کروائی گئی ہے اب صوبائی حکومت اس پر بھی اقدامات کرے اور نئے 700ممبران کے پلاٹس کا مسئلہ حل کیا جایے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور کراچی پریس کلب کے ممبران کو ماضی میں بھی رہائشی پلاٹس،  پریس کلب کے لئے گرانٹ سمیت دیگر کام کئے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی ایک ایسا طبقہ ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر حق اور سچ کی بات عوام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک شمار کئے جانے والے ممالک میں شمارہوتا ہے۔ انشاءاللہ میری اولین ترجیح ہوگی کہ آپ نے جن جن مسائل اور بالخصوص 700 نئے ممبران کے لیے پلاٹس پر جلد ہی کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی گرانٹ ہو یا دیگرمسائل اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔  سعید غنی نے کہا کہ وزیر بدلتے رہتے ہیں، میری کوشش ہوگی کہ معاملات کو بہتر انداز میں میری کی وزارت میں حل کیاجائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں