Sports journalist removed from PCB official group for asking questions

پی سی بی نے قومی ٹیم کا میڈیا منیجر تبدیل کردیا۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ کپ ختم ہونے سے پہلے تبدیلیوں کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سابق ڈائریکٹر میڈیا عمر فاروق کالس کو ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ورلڈ کپ میں میڈیا مینجر افتخار ناگی کی جگہ لینگے، پی سی بی انتظامیہ نے فیصلہ بھارت میں موجود پاکستانی صحافیوں کے تحفظات سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں