aik sabiq bol mulazim ki sachai

بول ملازمین کو روزانہ تنخواہ کا نیا لالی پاپ۔۔

بول نیوز میں ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کی نصف سینچری مکمل ہوگئی، آخری بارفروری کی سیلری عید سے قبل سولہ مارچ کو دی گئی تھی  جس کے بعد سے پچاس روز گزر گئے بول والاز تاحال تنخواہوں کے منتظر ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایک طرف بول کے مالک کراچی کےسب سے زیادہ کماؤ پوت  ادارے کے الیکٹرک کے چیئرمین  بھی لگ گئے ہیں لیکن خود ان کے ادارے میں ملازمین تنخواہوں کیلئے ترس رہے ہیں،  کے الیکٹرک میں کراچی کے عوام اگر ایک ماہ بل کی ادائیگی نہ کریں تو اگلے ماہ ان کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے، لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ ان کے ملازمین ڈیڑھ ، ڈیڑھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں وہ کیسے گزارا کررہے ہوں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ  سترہزار سے تک والوں کو مارچ کی سیلری پندرہ اپریل کی دی گئی تھی لیکن دیگر تمام ملازمین تاحال سیلری سے محروم ہیں، یہ بات مارچ کی سیلری کی ہورہی ہے، اپریل کی سیلری بھی واجب الادا ہوچکی ہے اس کا دور دور تک فی الحال کچھ پتہ نہیں، بول ملازمین کا کہنا ہے انہیں روزانہ سیلری کے حوالے سے آج یا کل مل جائے گی کا لالی پاپ دیا جاتا ہے لیکن ہر بار کیا گیا وعدہ غلط ہی ثابت ہوتا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ پٹرول چارسوروپے لیٹر ہوچکا ہے، مہنگائی نے ہر شئے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، گھر کا کچن ، مکان کا کرایہ، بچوں کی فیسوں کی ادائیگی مشکل ترین ہوگئی ہے، لیکن چینل انتظامیہ بے حس ہوچکی ہے انہیں ملازمین کا قطعی کوئی احساس نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں