phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن بل کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم۔۔۔

صحافیوں کو در پیش مسائل اور ان کے تحفظ کے ایشوز پر قانون سازی اور سندھ اسمبلی کی طرز پر پنجاب اسمبلی میں پنجاب جر نلسٹ پروٹیکشن بل  کے لئے اہم مشاورتی اجلاس لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی۔ اجلاس میں لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر ، اسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود اور نائب صدر پی یو جے شیر علی خاطی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری اور پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر نے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ہونے والی ملاقات کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے پنجاب جر نلسٹس پر وٹیکشن بل کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے وصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ مجوزہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل صحافیوں کے معاشی تحفظ اور آزاد نہ ماحول میں پیشہ دارانہ امور کی انجام وہی کیلئے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں مجوزہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے لئے مشاورتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صحافیوں کی نمائندگی منتخب تنظیمیں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، جنرل سیکرٹری افضال طالب، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف، جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر ، سیکرٹری سید عباس نقوی ، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی ، اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود، پی یونے کے نائب صدر شیر علی خاطی اور فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک کو مشاورتی کمیٹی کارکن نامزد کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں