سندھ حکومت کے لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ارکان کو رہائشی پلاٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس تیس مارچ بروزپیر دوپہر بارہ بجے سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت نمبر پانچ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرلز کو خصوصی طور پر شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے کہ ۔۔ہاکس بے اسکیم 42 میں کراچی پریس کلب کے ارکان کے لیے 700 اضافی رہائشی پلاٹس کی الاٹمنٹ، تیسر ٹاؤن اسکیم پینتالیس میں پریس کلب کے ارکان کو پلاٹس کی تقسیم، نیوملیر ہاؤسنگ پروجیکٹ ایم ڈی اے اسکیم۔۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔ جس میں پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق تازہ پیش رفت رپورٹ، متعلقہ دستاویزات، درپیش مسائل کی تفصیلات پیش کرکے بحث کو موثر بنایاجائے۔ کراچی پریس کلب کے صدر و سیکرٹری کو بھی اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
