پرویزالہیٰ کو نیشنل پریس کلب کے دورے کی دعوت۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمّد عظیم  اور سیکرٹری جنرل اشکیل احمد کی قیادت میں وفد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران ان کے دور میں میڈیا ٹاؤن فیز ون کے حوالے سے شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کے لیے میڈیا فیز ٹو کے حوالے سے مفید مشورے بھی حاصل کیے۔ملاقات کے دوران صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد کی دعوت بھی دی گئی۔وفد میں شامل انفارمیشن سیکرٹری احتشام الحق، نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شاہد چوہدری، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں شاہد نذیر اور سیکرٹری قاضی طارق عزیز اور احمد خان  بھٹی  بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں