ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ میں جہاں ایک جانب تنخواہوں کا بحران ہے اور فرروی و مارچ کی سیلری ابھی تک کارکنوں کو ادا نہیں کی گئی، وہیں مارچ کے دوران کئی لوگ ریزائن دے کر ادارہ چھوڑ گئے، ریزائن کرنے والوں میں اہم عہدوں پر تعینات لوگ بھی شامل ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ ادارے کی اہم شخصیت کا اکتیس مارچ کو ادارے میں آخری دن تھا، انہیں ٹی آرٹی سے یہاں لایا گیا تھا ۔ اسی طرح کراچی میں برانڈ پروموشن کی ہیڈ، ڈویلپر، سمیت کئی لوگ استعفے دے چکے ہیں اور ادارے کے مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں۔۔ دوسری طرف پپو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نکتہ کی انتظامیہ اس بات سے خود لاعلم ہیں کہ ملازمین کو تنخواہیں کب ملیں گی۔۔ جب ورکرز ان سے سیلری کا پوچھتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ ہم کوئی واضح تاریخ دینے سے قاصر ہیں۔۔
Facebook Comments
