مارننگ شو اینکر نے تیسری شادی کرلی۔۔

اداکارہ  و میزبان فضا علی نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز خان‘ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی طاقت ہے اور کم عمری کے باوجود اس نے اس فیصلے کو خوشی سے قبول کیا بلکہ شادی میں میرا ساتھ بھی دیا۔خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی تھی، فضا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے جو ان کی بیٹی کو قبول کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں