samaa ka chief cameraman loot gya

سما کے نیوزروم میں مشینیں اور روبوٹ کام کرنے لگے۔۔۔

سما کے نیوزروم میں کام کرنے والوں کو مشین یا روبوٹ سمجھ لیا گیا۔۔ ایک شفٹ  میں کام کرنے والوں سے دوسری شفٹ کا بھی ایڈوانس کام کرایا جانے لگا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی میں دیگر چینلز سے  زیادہ نیوز بلیٹن شروع کردیئے گئے ہیں، جب کہ اسٹاف وہی ہے، افرادی قوت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔۔ پپو کے مطابق ایک تو  دے دھنا دھن بلیٹن۔ اور اس پر فرمائشیں۔اب کچھ ایسی ہدایات آنی شروع ہو گئی ہیں جن پر عملدرآمد ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ صبح سات سے نوبجے بلیٹن شروع کرادیاگیا ہے، جس میں پہلا گھنٹہ  یعنی سات سے آٹھ میں سچوئشن روم کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ صرف ایران جنگ سے متعلق خبریں شامل کی جائیں گی۔۔اس میں پہلے آدھے گھنٹے یعنی سات سے ساڑھے سات ایران کی صورتحال سے متعلق خبریں،اور ساڑھے سات سے آٹھ بجے تک مہمانوں کے تجزیئے شامل کئے جائیں گے۔۔اسی طرح صبح آٹھ سے نوبجے کے دوران میں پہلے آدھے گھنٹے کسی لائٹ ایشو پر مہمان سے گفتگو، دوسرے آدھے گھنٹے میں دیگر خبریں جن میں انٹرنیشنل، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ وغیرہ شامل ہوں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مارننگ شفٹ صبح 8 بجے شروع ہوتی ہے، نائٹ شفٹ میں اتنا اسٹاف نہیں ہوتا، اس لئے لامحالہ ایوننگ اسٹاف کے ذمہ یہ سارا کام سونپ دیا گیا ہے، اب ایوننگ شفٹ والے اپنے کام کے ساتھ ساتھ روزانہ صبح کیلئے بھی  لوگوں کو لائن اپ  اورویڈیو پہ ریکارڈ کریں گے، پھر ان کے سولات کے مطابق ساٹس کٹو ائیں گے۔۔المیہ یہ ہے کہ  ایوننگ شفٹ پہلے ہی عذاب میں تھی اب جمعرات سے رات گیارہ بجے بھی ایک گھنٹے کا بلیٹن کردیا گیا ہے۔۔جس کے بعد رات بارہ کا بلیٹن بھی ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں