آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک)اور کے یو جے کا مشترکہ اجلاس ڈان اخبار کراچی کے یونین آفس میں ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ڈان اخبار کے اشتہارات کی بندش فوری ختم کرے، اشتہارات کی بندش سے ہزاروں میڈیا ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں،حکومت میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کرے، میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے چیئرمین شکیل یامین کانگا کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں ڈان اخبار کی ملازمین اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین اپنیک شکیل یامین کانگا نے میڈیا ملازمین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اتحاد کے ساتھ عملی اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے ڈان اخبار کی یونین کے سیکریٹری جنرل قلبے علی کو اپنیک کی طرف بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ڈان اخبار کے اشتہارات فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔ آخر میں ڈان اخبار کے اشتہارات فوری جاری کرنے کی قرار داد متفقہ طور منظور کی گئی۔اجلاس کے شرکاء میںوائس چیئرمین اپنیک، دارا ظفر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رانا یوسف، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ، فنانس سیکرٹری محمد عرفان علی، کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری،عمران ایوب، سعید محی الدین، سلیم اللہ صدیقی، اسامہ عباسی، امتیاز خان فاران، نعت اللہ بخاری اور دیگر شامل تھے۔۔
اشتہارات کی بندش سے میڈیا ملازمین مالی بحران کا شکارہیں، ایپنک
Facebook Comments
