دنیا کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس(آئی ایف جے) کے سنٹینری عالمی کانگریس میں پیرو سے تعلق رکھنے والی ممتاز صحافی زولیانا لائنز اوتیرو کو تنظیم کی نئی صدر منتخب کر لیا گیا۔ یہ انتخاب بدھ کے روز پیرس میں جاری 100 سالہ عالمی اجلاس کے دوران عمل میں آیا، جس میں دنیا بھر سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔زولیانا لائنز نے فرانس سے تعلق رکھنے والی سبکدوش ہونے والی صدر ڈومینیک پراڈالیے کی جگہ سنبھالی۔ وہ آئی ایف جے کی تاریخ میں تیسری خاتون صدر جبکہ لاطینی امریکہ سے اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ اس سے قبل تنظیم کی سینئر نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے عالمی سطح پر صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔اپنے خطاب میں نومنتخب صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف تشدد اور قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان جرائم میں ملوث عناصر کو سزا نہ ملنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف جے عالمی سطح پر صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔واضح رہے زولیانالائنزاوتیرواس سے قبل تنظیم کی سینئر نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے عالمی سطح پر صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔
