samaa ka chief cameraman loot gya

سما میں بااثر خاتون، درآمد شدہ ڈی این کی ورکرز دشمن پالیسیاں۔۔۔

سما میں پاور فل خاتون اور درآمد شدہ  ڈی این کی ورکرز دشمن پالیساں لوگوں کی جانیں لینے لگیں۔ نوکری سے نکالے جانے کا خوف، اسٹاف کی کمی، کام کا شدید دباؤ اور کئی کئی گھنٹے اضافی ڈیوٹی نے اسٹاف کو پہلے ہی بے حال کر رکھا تھا کہ اب انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز ملنا شروع ہو گئے جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز لاہور ہیڈ آفس کے نیوز پی سی آر  میں چھ لوگوں کو نوٹس ملنے پر ہلچل مچ گئی جو پہلے سے دل تھامے بیٹھے تھے وہ مزید پریشان ہو گئے۔ پہلا نتیجہ یہ نکلا کہ پی سی آر کے ایک بہت پرانے کارکن پرامپٹر آپریٹر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انھیں فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچانا پڑا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی  گئی، جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ  سما کے مالک علیم خان نے صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو بیروزگاری کا خوف بیشتر ورکرز کی جان لے سکتا ہے۔۔ دریں اثنا  سماء ٹی وی کے پرامٹر آپریٹر معیز الدین کی نماز جنازہ   (بروز جمعرات) بعد نمازِ ظہر  کراچی میں طحہ مسجد بفرزون سیکٹر 15 اے 2 نزد ڈبل اے پکوان ۔۔ ادا کی جائے گی۔۔ مرحوم کی تدفین نارتھ کراچی سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں