کے یو جے اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو علاج کی سہولت فراہم کرے گی 12

کے یو جے اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو علاج کی سہولت فراہم کرے گی

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی، جس کے لیے کے یو جے اور ایک نجی ادارے ’’مینٹور ٹی پی اے‘‘ (Mentor TPA)کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کے یو جے فنڈز فراہم کرے گی، جب کہ مذکورہ ادارہ کراچی سمیت پورے ملک میں 300سے زائد اسپتالوں میں کے یوجے کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے انتظامات اور نگرانی کا ذمے دار ہوگا۔اس ضمن میں جمعہ کو یہاں مذکورہ ادارے کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی، جس میں معاہدے پر کے یو جے کی جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی اور مینٹور ٹی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سرمد شفیع صدیقی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹری روبینہ یاسمین، اراکین مجلس عاملہ محمد سلطان چاکی سومرو، غلام مصطفیٰ رند، مینٹور ٹی پی اے کی پیرنٹ آرگنائزیشن مینٹور ہیلتھ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جواد رضوی، ہیڈ آف سیلز وقار ڈنکا، مینٹور ٹی پی اے کے ہیڈ آف آپریشنزدانش جلیل اور دیگر موجود تھے۔دریں اثناء کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نے کےیوجے کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ 15اکتوبر تک آن لائن فارم پر کرکے جمع کرادیں تاکہ جلد از جلد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈز فراہم کئے جاسکیں۔
نوٹ: KUJ کے فیملی ہیلتھ کارڈ کا فارم پُر کرنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں۔
https://forms.gle/ScmEwdUagCrF3ZyFA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں