PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

ورکرز کمیٹی کو لالی پاپ، پھر ایک ہفتہ مانگ لیا۔۔

پپو کی خبر درست ثابت ہوئی، جیو ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی۔۔ جیو انتظامیہ نے ورکرز کمیٹی کو لالی پاپ دے کر مزید وقت لے لیا۔۔جیو انتظامیہ نے ورکرز کمیٹی کو پیر (20 فروری) کو مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن پپو کے مطابق جیو نیوز کے اعلی حکام نے پیر کے روز ورکرز کمیٹی کو فون کرکے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی، پپو کا کہنا ہے کہ جیوگروپ کے بڑے ادارے کے فنانشل معاملات سے بے خبر ہیں اور چاہتے ہیں کہ تیاری کے بغیر احتجاجی ملازمین سے بات نہ کریں ورنہ مذاکرات بے نتیجہ ہوسکتے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جیونیوز کے اعلی حکام کو ایک ہفتہ کا وقت دینا مناسب نہیں کیونکہ بات ابھی (یعنی تازہ تازہ) شروع نہیں ہوئی بلکہ فروری کے شروع سے ہی چل رہی ہے، تاہم کسی تنازعہ سے بچنے کیلئے کمیٹی نے اعلی حکام کو جمعرات 23 فروری تک کا وقت دینے پر اتفاق کیا اور تب تک احتجاج صرف اس حد تک رہے گا کہ جیو کے ملازمین اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے ہی کام کرتے رہیں گے تاہم اگر جمعرات کو اعلی حکام کی طرف سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوتی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز کمیٹی کے جیونیوز مالکان،مینجمنٹ اور اعلی حکام کو وقت دینے سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ اس سے تاثر مل رہا ہے کہ کمیٹی اپنی کوئی بھی بات منوانے سے پہلے ہی دو قدم پیچھے چلی گئی ہے، پہلا قدم اینکرز کے بازوؤں سے سیاہ پٹی ہٹانا اور دوسرا قدم اعلی حکام کو مزید وقت دینا ہے، پپو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  کمیٹی ارکان اعلی حکام کو وقت دینے کے ساتھ ورکرز کی بے چینی اور سوالوں کا بھی سامنا کررہے ہیں اس لیے ان کے پاس بھی جمعرات کے بعد مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سخت فیصلے کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں