PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

ورکرز کمیٹی کا مذاکرات کا لالی پاپ۔۔

تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے، تنخواہوں کی ہرماہ کی پہلی تاریخ کو ادائیگی پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کے مطالبات کے لئے احتجاج کرنے والے جیو نیوز کے ملازمین کی ترجمان ورکرز کمیٹی  کو جیو انتظامیہ نے مذاکرات کی دعوت دے دی۔۔ ورکرز کمیٹی نے سترہ فروری کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن چینل انتظامیہ نے کوئی لفٹ نہیں کرائی، جس پر چینل کے دفاتر کے اندر اور باہر احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے گئے اور اسکرین پر اینکرز نے کالی پٹیاں پہننا شروع کردیں جس پر جیوانتظامیہ کو اچانک ہوش آگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ  جیو انتظامیہ نے ورکرز کمیٹی کو مذاکرات کا لالی پاپ دے دیا ہے۔۔ ایم ڈی جیو نیوز اظہرعباس نے جیو ورکرز کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ چونکہ مینجمنٹ نے ان کو یہ آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کمیٹی کے ساتھ پیر کے روز ملنا اور مزاکرات کرنا چاہتے ہیں اس لیے اسکرین پر کالی پٹی احتجاج کو پیر کے دن تک موخر کردیا جائے۔پپو کا کہنا ہے کہ ایم ڈی جیونیوز خود ادارے کے ملازم ہیں ،اس لئے اگر انہوں نے ورکرز ایکشن کمیٹی  سے مذاکرات کئے تو شاید یہ مذاکرات ناکام ہوجائیں، کیوں کہ اس بار احتجاجی ملازمین براہ راست مالکان سے بات کرنے کے موڈ میں ہیں۔ ورکرز کمیٹی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  کالی پٹی سمیت دیگر احتجاج کے تمام آپشنز پیر کے بعد بھی جیو ورکرز کمیٹی کے پاس رہیں گے، لہذا مینجمنٹ کی درخواست پر اسکرین پر کالی پٹی احتجاج کو پیرکی رات تک موخر کردیا گیا البتہ جیو نیوز دفاتر کے باہر بینرز لگے رہیں گے۔۔ احتجاجی ملازمین کے مطابق کچھ چینل انتظامیہ آگے بڑھی ہے تو کچھ ہم پیچھے ہٹے ہیں۔ دفاتر میں اور دفاتر کے باہر بینرز لگے ہوئے ہیں، باقی اسٹاف کالی پٹیاں باندھ کر کام کررہا ہے۔۔دوسری جانب جیو کے دفاتر میں پپو کے متعلق خبریں گرم ہیں، جیوکی اندرونی خبریں عمران جونیئر ڈاٹ کام اور پیج  پر آنے کو بھی جیوانتظامیہ آپس میں ڈسکس کررہی ہے ، ورکرز ایکشن کمیٹی کے فعال ارکان بھی اس شش و پنج میں ہیں کہ ہمارے لائحہ عمل کو لیک کس نے کیا ہے؟ کون پپو ہے جو ورکرز کا حمایتی بھی ہے اور ورکرز ایکشن کمیٹی کی اسٹریٹجی بھی عوام کے سامنے لارہا ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں