Why I joined GNN Hamid Mir explained

جی این این کیوں گیا؟ حامد میر نے وجہ بتادی۔۔

سینئر صحافی حامد میر نے نجی نیوز چینل جیو نیوز میں واپسی کے بعد گورمے نیوز نیٹ ورک میں جانے کی حیران کن وجہ بتا دی ۔تفصیل کے مطابق دو ماہ پہلے جب اچانک حامد میر نے جیو نیوز سے کئی سالوں کا ساتھ چھوڑ کر جی این این میں شمولیت اختیار کی تو بہت سے لوگ حیران ہوئے اور حامد میر کے اس طرح جیو نیوز چھوڑنے پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں ۔سوشل میڈ یا پر مختلف وجوہات سامنے آئیں ،سوشل میڈ یا پر کسی نے کہا کہ سلیم صافی کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر کے اختلافات ہوئے تو کسی کا کہنا تھا کہ جیو نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر حامد میر نے جیو نیوز کو چھوڑا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی تھی ۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حامد میر نے خود ہی جی این این میں جانے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی اور کچھ پرانے دوستوں کے ساتھ جی این این کو لاونچ کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی عامر میر صحافت کے لیے قابل فخر ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں