who was running PML N media cell

ن لیگ کا میڈیا سیل کون چلا رہا تھا؟؟؟

سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کوملنے والی سزا کی پہلے ہی توقع کی جارہی تھی، مریم نواز کا میڈیا سیل دانیال عزیز اور طلال چوہدری چلاتے تھے ، ہم انہیں سمجھایا کرتے تھے کہ مریم نواز آپ کو کافی نقصان پہنچائیں گی لیکن انہوں نے اس وقت توجہ نہیں دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ طلال چوہدری کو ملنے والی سزا کی پہلے ہی توقع کی جارہی تھی، جن الفاظ کی وجہ سے انہیں سزا ملی ہے وہ اتنے سخت نہیں ہیں جو دانیال عزیز نے استعمال کیے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ فیصلہ الیکشن کے بعد سنایا گیا ہے جو طلال چوہدری کیلئے رعایت ہے اگر الیکشن سے پہلے فیصلہ سنایا جاتا تو اس کا مسلم لیگ ن کو زیادہ نقصان ہوتا ، لیکن اب طلال چوہدری الیکشن ہار چکے ہیں تو اس لیے ن لیگ کو اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں