میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایسے دو نئے فیچر متعارف کروادیے ہیں، جن کا صارفین کو شدت ست انتظار تھا۔نئی اپ ڈیٹ کے بعدآئی فون iOS ورژن 2.21.71 کے استعمال کنندہ اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے۔ اس نئے فیچر کی بدولت اب صارف ایک چوکور پری ویو کے بجائے پہلے سے زیادہ بڑے اور نمایاں طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کا پری ویو دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا دوسرا اہم فیچر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کا دائرہ اینڈرائیڈ سے آئی فون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صرف گروپ ایڈمن کوہی اس فیچر کو ایکٹویٹ اور ڈس ایکٹویٹ کرنے کا حق حاصل تھا۔واٹسس ایپ کا ’ ڈِس اپیئرنگ میسج‘ فیچر استعمال کنندہ کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جو 7 دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر استعمال کنندہ 7 دن تک واٹس ایپ نہیں کھولے، تب بھی یہ پیغامات مقررہ مدت کے بعد غائب ہوجاتےہیں، تاہم ان پیغامات کا پری ویو نوٹی فیکیشن میں اس وقت تک ظاہر ہوتا رہے گا جب تک واٹس کھل نہیں ہوجاتا۔ دریں اثنا واٹس ایپ غائب ہوجانے والے پیغامات کا دورانیہ 7 دن سےکم کر 24 گھنٹے کرنے کی آزمائش کر رہا ہے۔
واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے دو نئے فیچرز متعارف۔۔
Facebook Comments